ابنا: مقامی حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے ڈوگر علاقے میں سیکوریٹی فورسز کی ایک گاڑی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ بیان کے مطابق سیکورٹی اہلکار معمول کی گشت پرتھے ۔اس واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
10 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398932
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستان کے 5سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔